Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 287 افراد کو جیل کی سزاء

حالت نشہ میں ڈرائیونگ پر 287 افراد کو جیل کی سزاء

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : سٹی ٹریفک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 274 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ۔ یہ تعداد یکم تا 19 جنوری 2018 کے درمیان کی ہے ۔ ملزمین کو تیسرے اور چوتھے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کورٹ ارم منزل میں پیش کیا گیا ۔ جائنٹ کمشنر آف پولیس ٹریفک کے مطابق مجسٹریٹ نے 287 افراد کو مجرم قرار دیا اور ان کے خلاف سزا عائد کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مجسٹریٹ نے 74 مجرمین کے خلاف مزید سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس کو منسوخ کردیا ہے ۔ اس طرح مجرمین کے خلاف 48 لاکھ 46 ہزار روپیوں کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے مجرمین کو چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا ۔ اس کے علاوہ 14 ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے چالانات کی عدم ادائیگی اور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے تھے ۔ ملزمین کی اپنے جرم کا اقبال کرنے پر انہیں ٹی ٹی آئی میں کونسلنگ کی گئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک نظم و ضبط کی برقراری کے لیے ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گے جو کہ عوام کے حق میں بہتر ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT