Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم ‘ 18 افراد کے خلاف مقدمہ

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف مہم ‘ 18 افراد کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔ 12 جولائی (سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے فلک نما کے علاقہ جنگم پیٹ میں حالت ِ نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کے تحت 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن اس کارروائی کے دوران بعض راہگیروں نے یہ شکایت کی کہ داڑھی رکھنے والوں کو بریتھ انالائزر کے ذریعہ چیک کیا جارہا ہے کہ وہ حالت ِ نشہ میں تو نہیں ہے جبکہ قریب میں واقع بار سے نکلنے والے افراد کو چیک کئے بغیر ہی جانے دیا جارہا ہے۔ ٹریفک انسپکٹر فلک نما نریندر راؤ نے اس بات کی وضاحت کی کہ 9 موٹر سائیکل رانوں اور 9 آٹو ڈرائیورس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT