Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف پولیس مہم کامیاب

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف پولیس مہم کامیاب

حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم میں بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں اور گزشتہ چار سال میں 6 کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار چالانات کی رقم وصول کی گئی ہے جبکہ 3381 افراد کو جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی ۔ سال 2011 ء سے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے حالتِ نشہ میں گاڑی چلانے وال

حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم میں بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں اور گزشتہ چار سال میں 6 کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار چالانات کی رقم وصول کی گئی ہے جبکہ 3381 افراد کو جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی ۔ سال 2011 ء سے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے حالتِ نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا اور وقفہ وقفہ سے اس پر عمل آوری کئے جانے پر نشہ میں گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں کمی پائی گئی۔ سال 2014 ء میں ٹریفک پولیس کو چالانات کے ذریعہ ایک کروڑ 48 لاکھ 30 ہزار روپئے وصول کئے گئے اور 2120 افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ۔ ٹریفک پولیس کی کارروائی میں نشہ میں گاڑی چلانے والوں میں زیادہ تر 21 تا 30 سال کے نوجوان پائے گئے ہیں، جن میں صرف سال 2014 ء میں اب تک 5333 کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ 31 سے 40 عمر کے درمیان افراد کے خلاف 3570 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں میں کئی پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی جن میں خانگی ملازمین سرفہرست ہے اور سال 2014 ء میں 4102 کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ بلو کالر افراد کے خلاف 3637 مقدمات درج کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT