Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی

چپہ ڈنڈی میں کمشنر پولیس کملاسن ریڈی کا سخت انتباہ
چپہ ڈنڈی ۔ 10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شراب پی کر گاڑیاں چلانے پر سخت کارروائی اور جرمانہ ہوگا‘کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے انتباہ دیا ۔ چپہ ڈنڈی میں تلگو واڑہ ریڈی ودھی بی سی کالونی میں سرکل انسپکٹر لکشمی بابو ایس آئی چندر شیکھر کی قیادت میں کارڈن سرچ منظم کیا گیا ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے نگرانی کی اور تنقیح کی ۔ بی سی کالونی میں خواتین ‘ طلباء و طالبات اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کارڈن سرچ میں دستیاب راشن چاول کی ذخیرہ اندوزی کا پتہ چلا ہے ۔ تلنگانہ چوراہے پر پولیس کمشنر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ کارڈن سرچ میں مشغول پولیس کو عوام کی جانب سے بھرپور تعاون مل رہا ہے ۔ مسلسل ڈرنک اینڈ ڈرائیو پروگرام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے پاس گاڑی کے دستاویزات ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر بھی کارروائی کی جارہی ہے ۔ 4سی آئیز ‘ 10 سب انسپکٹرز ‘ 100 کانسٹبلس کارڈن سرچ پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر 30 موٹر سیکلوںکو ضبط کیا گیا جن کے کاغذات نہیں ہیں ۔ 11کنٹل راشن چاول اور 15لیٹر کیروسین ضبط کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور تحقیقات کی آسانی کیلئے عنقریب سی سی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر ایم پی پی بھوما ریڈی ‘ زیڈ پی رکن این پی سانبیا ‘ سی آئی لکشمی بابو ‘ پرکاش ‘ ایس آئی چندر شیکھر سواروپ سابق ایم پی پی ویملما ‘ ملاریڈی ‘ کرشنا ہری وغیرہ شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT