Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈرائیونگ97 افراد کو جیل کی سزاء

حالت نشہ میں ڈرائیونگ97 افراد کو جیل کی سزاء

حیدرآباد 28 اکتوبر (یو این آئی) شہر حیدرآباد میں شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے 97افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی۔ یہ افراد شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شراب پی کر گاڑی چلارہے تھے جو ٹریفک پولیس کی اس مہم کے دوران پکڑے گئے۔ا ن کی کونسلنگ کی گئی اور بعد ازاں ان کو ایرم منزل کورٹ میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے ان افراد کو جملہ دس لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ۔ان کو ایک دن سے دس دن تک کی جیل کی سزا سنائی گئی ۔عدالت نے 8گاڑی سواروں کے لائسنس منسوخ کردیئے ۔یہ مہم پولیس نے 23اکتوبر سے 27اکتوبر تک چلائی تھی ۔ جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد ان افراد کو چنچل گوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT