Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں ڈیوٹی پر آنے والے کانسٹیبل کا ویڈیو وائرل

حالت نشہ میں ڈیوٹی پر آنے والے کانسٹیبل کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ فائر اسٹیشن میں حالت نشہ میں ڈیوٹی پر آنے والے کانسٹیبل کا ویڈیو وائرل ہوگیا ۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کانسٹیبل حالت نشہ میں ڈیوٹی پرپہنچا ۔ اس کے اعلی افسروں نے تمام ملازمین کی تمثیلی ڈرل لی تاہم حالت نشہ میں ہونے کے سبب یہ پریڈ میں بھی مناسب طورپر حصہ نہیں لے سکا اور نیچے گر گیا ۔ بعد ازاں اس نے اٹھ کر دوبارہ ڈرل میں حصہ لینے کی کوشش کی۔اس کے ساتھیوں نے اس کی ویڈیو بناتے ہوئے اس کو سوشیل میڈیا پر وائرل کردیا جس سے یہ معاملہ منظر عام پرآیا۔

TOPPOPULARRECENT