Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات

حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مقدمات

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) سائبرآباد پولیس نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے اور اوٹر رِنگ روڈ پر خصوصی ڈرائیو کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 421 مقدمات درج کرلئے اور 36 افراد کو سزا سنائی۔ سائبرآباد پولیس کی اندرون ایک ہفتہ یہ بڑی کارروائی ہے۔ حادثات کے تدارک کیلئے پولیس نے اس خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں پولیس نے 7,33,200 روپئے کے جرمانے عائد کئے۔ اوٹر رنگ روڈ پر 3 جنوری سے 9 جنوری تک پولیس نے 287 مقدمات درج کئے۔ جن میں 71 مقدمات غیرمجاز اور غیرقانونی پارکنگ کے تحت درج کئے گئے اور 216 مقدمات غیرقانونی غلط رخ پر گاڑی اور خطرناک حالت میں بے قابو رفتار کے تحت کئے گئے جبکہ نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف 134 مقدمات درج کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT