Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کیخلاف مہم ۔ پکڑے جانے پر نوجوانوں کی پولیس سے بحث وتکرار

حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے کیخلاف مہم ۔ پکڑے جانے پر نوجوانوں کی پولیس سے بحث وتکرار

حیدرآباد 4فروری (یواین آئی ) حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں کل شب حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے گئے بعض نوجوانوں نے پولیس سے بحث وتکرار کی۔جوبلی ہلز کے بی وی بی سرکل کے قریب مہم کے دوران ایک کارمیں چارنوجوان رانگ روٹ کے ذریعہ پہنچے ۔پولیس نے بریتھ انالائزر کے ذریعہ ان کی جانچ کرنے کی کوشش کی تاکہ اس بات کا پتہ چل سکے کہ ان نوجوانوں نے کتنی مقدار میں شراب پی رکھی ہے تاہم ان نوجوانوں نے نہ صرف یہ جانچ کروانے سے انکار کردیا بلکہ پولیس انسپکٹر سے بحث وتکرار کرتے ہوئے ہلچل مچادی۔ان نوجوانوں نے پولیس سے نامناسب رویہ اختیار کیا۔پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف معاملہ درج کرکے ان کی کار کو ضبط کرلیا۔اس مہم کے دوران ایک خاتون نے بھی پولیس کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

TOPPOPULARRECENT