Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم

حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم

حیدرآباد 21اکتوبر (یو این آئی) شراب پی کر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف شہر حیدرآباد میں چلائی گئی مہم کے دوران 14گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔کل رات دیر گئے بنجاراہلز کے تلنگانہ اسٹڈی سرکل کے قریب یہ مہم چلائی گئی ۔اس مہم کے دوران شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کی نشاندہی کی گئی اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹریفک سرکل انسپکٹر ودیاساگر نے بتایا کہ مہم کے دوران 23افراد کو پکڑا گیا جن کی ان کے ارکان خاندان کی موجودگی میں کونسلنگ کی جائے گی اور بعد ازاں ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 13ٹو وہیلرس ،ایک آٹو ٹرالی،کار اور فور وہیلرس کو ضبط کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT