Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی چلانے والی طالبہ گرفتار

حالت نشہ میں گاڑی چلانے والی طالبہ گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 جنوری ۔ ( سیاست نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے بنجارہ ہلز علاقہ میں ہنگامہ آرائی کرنے والی ایک بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) طالبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 21 سالہ پرتیشیا اپنے دوست کے مکان میں پارٹی میں مئے نوشی کے بعد اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ مکان لوٹ رہی تھی کہ ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل کے قریب اُس نے ایک ٹراویلس کی گاڑی کو ٹکر دیدی اور وہاں سے بچ نکلنے کیلئے اُس نے دیگر تین گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا ۔ مقامی عوام کی جانب سے شکایت کرنے پر بنجارہ ہلز پولیس کی ٹیم وہاں پہونچ گئی اور لڑکی کو حراست میں لے لیا اور اُس کا معائنہ کروایا جس میں وہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے کی قصوروار پائی گئی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے لڑکی کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 279 اور موٹر وہیکلس ایکٹ کی دفعہ 188 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا اور بعد ازاں اسے گرفتار کرتے ہوئے شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔

TOPPOPULARRECENT