Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 124افراد کے خلاف کارروائی

حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 124افراد کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ، 10جون(یواین آئی)شہر حیدرآبادمیں حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے 124افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔اس سلسلہ میں شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز اور بنجاراہلز میں کل شب خصوصی مہم چلائی گئی ۔پانچ مقامات پر چلائی گئی اس مہم کے دوران حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے 124افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے 70بائیکس،50کاروں اور 4آٹوز کو ضبط کرلیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT