Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 32 افراد کو جیل کی سزا

حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر 32 افراد کو جیل کی سزا

شمس آباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد آر جی آئی ٹرافک پولیس نے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والے 32 افراد کو راجندر نگر کورٹ میں پیش کیا ۔ جج نے دو افراد کو تین دن ، بارہ افراد کو دو دن اور اٹھارہ افراد کو ایک دن کی جیل کی سزا سنائی ۔ ٹرافک انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے بتایا کہ حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کی تعداد میں کمی کے لیے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے باوجود کوئی خاص کمی واقع نہیں ہورہی ہے ۔ شراب پی کر گاڑی چلانے سے خود کو اور دوسروں کا بھی جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT