Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نیند میں بلندی سے گرنے پر موت

حالت نیند میں بلندی سے گرنے پر موت

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 34 سالہ جیمس جو ٹی این جی اوز کالونی علاقہ کا ساکن ریاست آندھرا پرکاشم ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص گرمی کے سبب عمارت کی تیسری منزل پر نشہ کی حالت میں سو رہا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ گچی باؤلی کے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT