Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / حالت نیند میں گولی چل جانے سے ہیڈ کانسٹبل خواجہ معین الدین ہلاک

حالت نیند میں گولی چل جانے سے ہیڈ کانسٹبل خواجہ معین الدین ہلاک

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد سٹی آرمڈ ریزروہیڈ کوارٹر عنبرپیٹ میں ہیڈ کانسٹیبل حالت نیند میں اپنے سرویس رائفل چل جانے پر فوت ہوگیا ۔ 47 سالہ محمد خواجہ معین الدین کل رات گارڈ انچارج کی ڈیوٹی انجام دینے کیلئے سی اے آر ہیڈ کوارٹرس پہنچے تھے ۔ معین الدین کے علاوہ اس کے ساتھی ناگاراجو ، رمیش ، علیم الدین اور ناگابھوشنم بھی ڈیوٹی پر موجود تھے ۔ صبح کے اولین ساعتوں 3.30 منٹ پر خواجہ معین الدین ہیڈ کوارٹرس میں واقع اپنے کمرے میں محو خواب تھے اچانک اس کی رائفل سے گولی چل جانے پر سنسینی پھیل گئی ۔ ہیڈ کانسٹیبل کے ساتھی وہاں پر پہونچ گئے اور خواجہ معین الدین کو خون میں لت پت پایا ۔ عنبرپیٹ میں پولیس کی ٹیم مقامی واردات پر پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا اور ہیڈ کانسٹیبل کی رائفل ، کارتوس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ متوفی ہیڈ کانسٹیبل کی بیوی ریحانہ بیگم اور بیٹی رضوانہکے بیانات عنبرپیٹ پولیس نے قلبند کئے ۔ اسسٹ کمشنر آف پولیس ملک  پیٹ مسٹر سی ایچ سدھاکر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انہیں یہ پتہ لگا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل خواجہ معین الدین نے خودکشی کی ہوگی کیونکہ وہ چند عرصہ سے علیل تھا اور سابق میں حادثہ کا شکار ہوا تھا ۔ عنبرپیٹ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT