Wednesday , December 12 2018

حالیہ ڈرون حملوں پر امریکی محکمہ دفاع کی خاموشی

واشنگٹن ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان میں رواں ہفتے ڈرون حملوں پر مکمل خاموشی اختیار کرلی ہے۔ محکمہ نے اس معاملے میں نہ صرف کسی تبصرے سے انکار کیا بلکہ یہ قبول کرنے سے بھی انکار کیا کہ اہداف دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے طئے کئے گئے تھے ۔ آیا یہ حملے پاکستانی حکومت یا فوج کی درخواست پر کئے گئے ، یہ بھی ایک معمہ بنا ہوا ہے ۔ دوسری جانب امریکی میڈیا ان حملوں کو ڈرون پروگرام کی دوبارہ شروعات قرار دے رہا ہے ۔ آئندہ دنوں میں مزید حملے کئے جاسکتے ہیں۔ ڈرون حملے گزشتہ 6 ماہ رکے رہے جس کا کریڈٹ نواز شریف حکومت نے لینے کی کوشش کی ۔ حکومت نے اوباما انتظامیہ سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے روک دینے کیلئے کہا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ خود ا وباما انتظامیہ نے پاکستان میں ڈرون حملے بتدریج کردینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی خبر ’دی نیوز‘ نے اپنی 7 ڈسمبر 2012 ء کی اشاعت میں دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT