حامد نیہال انصاری کی واپسی ، بقرعید سے کم نہیں : ارکان خاندان

ممبئی ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حامد نیہال انصاری کے ارکان خاندان نے جو ایک 33 سالہ سافٹ ویر انجینئر ہے، کہا کہ اس کی اٹاری ۔واگھا سرحد سے منگل کی شام پاکستانی جیل میں 6 ماہ سزائے قید بھگتنے کے بعد واپسی بقرعید سے کم نہیں۔ ہم سب اس طویل عرصہ کے بعد اس کی وطن واپسی کا خیرمقدم کریں گے۔ قبل ازیں موصولہ اطلاع کے بموجب پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ رکھنے پر ایک فوجی عدالت نے 15 ڈسمبر 2015 ء میں تین سال کی سزائے قید دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT