Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / حامد کرزئی تین بچوں کے باپ بن گئے

حامد کرزئی تین بچوں کے باپ بن گئے

افغان خاتون اول کو گڑگاؤں کے ہاسپٹل میں لڑکی تولد، صدر نے ماں اور بیٹی کو دیکھا

افغان خاتون اول کو گڑگاؤں کے ہاسپٹل میں لڑکی تولد، صدر نے ماں اور بیٹی کو دیکھا
گڑگاؤں ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغان صدر حامد کرزئی آج گڑگاؤں کے ایک خانگی ہاسپٹل میں اپنے تیسری اولاد کے باپ بن گئے جب ان کی شریک حیات زینت نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔ 56 سالہ صدر نے چہارشنبہ کو 44 سیکٹر میں واقع ہاسپٹل پہنچ کر اپنی بیوی اور نومولود لڑکی کو دیکھا۔ ہندوستان میں افغان سفیر شیداء ابدالی کے ایک ای میل کے مطابق یہ لڑکی منگل کو صبح 9.30 بجے پیدا ہوئی۔ زچہ اور بچہ دونوں چاق و چوبند اور پوری طرح صحتمند ہیں۔ صدرکرزئی چہارشنبہ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کو روانگی سے قبل نئی دہلی میں مختصر توقف کے دوران ہاسپٹل پہنچ کر اپنی بیوی اور نومولود بچی کو دیکھ لیا۔ افغان صدر اور خاتون اول نے اپنی نومولود بچی کے ساتھ تنہائی میں چند لمحے گذارے ۔

اس سوال پر کہ آیا زچگی کیلئے ہندوستان کا انتخاب کیوں کیا گیا ای میل میں جواب دیا گیا کہ ’’صدر محترم کے دو خوبصورت بچے افغانستان میں ہی پیدا ہوئے ہیں‘‘۔ ای میل میں کہا گیا ہیکہ چند طبی پیچیدگیوں کا اندیشہ ظاہر کی گیا تھا جس کے پیش نظر افغانستان کے ماہر ڈاکٹروں نے ہندوستان میں زچگی کا مشارہ دیا تھا کیونکہ یہاں درکار طبی مہارت اور عملہ دستیاب ہے۔ ہم اس ہاسپٹل کے بہترین طبی خدمات اور اسٹاف کے شکرگذار ہیں جنہوں نے بہترین خدمات فراہم کئے ہیں۔ ہم ہندوستانی حکومت کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے دواخانہ میں شریک کرانے کے عمل کے علاوہ دیگر ضابطہوںہ کی تکمیل کیلئے تعاون دیا۔ حامد کرزئی جو گذشتہ تین میعادوں سے صدارت پر فائز ہیں، پہلی میعاد کے دوران 51 سال کی عمر میں انہیں پہلا لڑکا تولد ہوا تھا ۔ اس طرح ان کے دو لڑکے اور ایک لڑکی عہد صدارت کے دوران پیدا ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT