Monday , January 22 2018
Home / دنیا / حامد کرزئی کے بھائی افغان صدارتی انتخابی عمل سے علیحدہ

حامد کرزئی کے بھائی افغان صدارتی انتخابی عمل سے علیحدہ

کابل ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے بڑے بھائی قیوم کرزئی نے 5 اپریل کے صدارتی انتخابات سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ الیکشن میں سابق وزیر خارجہ زلمے رسول کی حمایت کریں گے۔ یہ بات ایک افغان عہدہ دار نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی۔ اس مناسبت سے کچھ دنوں سے قیاس آرا

کابل ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے بڑے بھائی قیوم کرزئی نے 5 اپریل کے صدارتی انتخابات سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب وہ الیکشن میں سابق وزیر خارجہ زلمے رسول کی حمایت کریں گے۔ یہ بات ایک افغان عہدہ دار نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتائی۔ اس مناسبت سے کچھ دنوں سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ افغان صدر کی رہائش گاہ پر بھی قیوم کرزئی کی انتخابی عمل سے دستبرداری کے بارے میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ حامد کرزئی پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے اپنے بھائی سے کہا تھا کہ وہ انتخابی عمل کا حصہ نہ بنیں۔ قیوم کرزئی کی دستبرداری کے بعد اب افغان صدارتی انتخابات کیلئے دس (10) امیدوار باقی رہ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT