Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / حاملہ بیوی کو جہیز کے لئے جلا دینے والاشوہر گرفتار

حاملہ بیوی کو جہیز کے لئے جلا دینے والاشوہر گرفتار

حیدرآباد ۔ 20 اگسٹ ( سیاست نیوز) حاملہ بیوی کو مزید جہیزکے لئے ہراساں کرتے ہوئے اسے جلا دینے والے شوہر کو کاچی گوڑہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ کے پریما للتا کی شادی کرشنا سے ہوئے تھی اور وہ پیشہ سے گل فروش تھی ۔ کاچی گوڑہ علاقہ میں واقعہ اپنے مکان میں کرشنا نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا اور 16 اگسٹ کو اس پر کیروسین چھڑک کر جلادیا ۔ اس واقعہ میں پریما للتا شدید زخمی ہوگئی تھی اور دوران علاج وہ دواخانہ عثمانیہ میں جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس کاچی گوڑہ نے کرشنا کے خلاف مزید جہیز اور قتل کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT