Monday , September 24 2018
Home / جرائم و حادثات / حاملہ خاتون سے دست درازی اور شوہر پر حملہ ،8 افراد بشمول 6 کم عمر نوجوان گرفتار

حاملہ خاتون سے دست درازی اور شوہر پر حملہ ،8 افراد بشمول 6 کم عمر نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) حاملہ خاتون سے دست درازی اور اس کے شوہر پر قاتلانہ حملہ میں ملوث 8 افراد بشمول 6 کم عمر نوجوانوں کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 16 مارچ کی رات کو 30 سالہ پی راما کرشنا متوطن ضلع محبوب نگر اپنی بیوی ہریتا لکشمی جو 8 ماہ کی حاملہ ہے، موسیٰ ندی کے قریب سے گذر رہا تھا اور بعدازاں اپنی ضروری

حیدرآباد ۔ 19 مارچ (سیاست نیوز) حاملہ خاتون سے دست درازی اور اس کے شوہر پر قاتلانہ حملہ میں ملوث 8 افراد بشمول 6 کم عمر نوجوانوں کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 16 مارچ کی رات کو 30 سالہ پی راما کرشنا متوطن ضلع محبوب نگر اپنی بیوی ہریتا لکشمی جو 8 ماہ کی حاملہ ہے، موسیٰ ندی کے قریب سے گذر رہا تھا اور بعدازاں اپنی ضروریات سے فارغ ہونے کیلئے دونوں وہاں پہنچے۔

اسی دوران موسیٰ ندی کے کنارے پہلے سے ہی موجود 18 سالہ آکاش سنگھ، بی بالاکرشنا اور دیگر 6 کم عمر ساتھیوں کے ہمراہ حاملہ خاتون سے چھیڑچھاڑ شروع کردی اور اس سے دست درازی بھی کی۔ مذکورہ نوجوانوں نے حاملہ خاتون اور اس کے شوہر کو مسلسل ہراساں کیا اور بعدازاں راما کرشنا پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ اس واقعہ کے بعد نوجوان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور خاتون کی شکایت پر شاہ عنایت گنج پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ اس سلسلہ میں اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور گوشہ محل پولیس نے مشترکہ کارروائی میں مذکورہ نوجوانوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں آج عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT