Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حاملہ خاتون کی موت پر خانگی ہاسپٹل کے روبرو احتجاج

حاملہ خاتون کی موت پر خانگی ہاسپٹل کے روبرو احتجاج

بیدر۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک حاملہ خاتون کو بغرض علاج دواخانہ میںشریک کیا گیا تھا ڈاکٹر کی لاپرواہی کے نتیجہ میں خاتون کی موت واقع ہوئی۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے اس خاتون کے افراد خاندان اور عوام نے شہر بیدر کے برادر اسپتال کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج منظم کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چمپاوتی نامی 42سالہ خاتون علاج کیلئے اسپتال می

بیدر۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک حاملہ خاتون کو بغرض علاج دواخانہ میںشریک کیا گیا تھا ڈاکٹر کی لاپرواہی کے نتیجہ میں خاتون کی موت واقع ہوئی۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے اس خاتون کے افراد خاندان اور عوام نے شہر بیدر کے برادر اسپتال کے سامنے نعش رکھ کر احتجاج منظم کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چمپاوتی نامی 42سالہ خاتون علاج کیلئے اسپتال میں شریک کی گئی تھی۔ آج صبح کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹر کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ہی چمپاوتی کی موت ہوئی ہے یہ الزام عائد کرتے ہوئے اس کے برہم رشتہ داروں اور عوام نے احتجاج کیا۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر احتجاج ختم کرانے کیلئے دباؤ ڈال رہے تھے تو احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان بحث ہوئی اور احتجاجیوں نے یہ مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ کارروائی کا تیقن دیا گیا تو احتجاج ختم کیا گیا۔ اس تعلق سے نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن بیدر میں کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر بیدر میں تقریباً ایسے خانگی کلینک قائم ہیں جہاں مریضوں کی حالت کو تشویشناک بتاکر غریب عوام کو نفسیاتی الجھنوں میں ڈال کر ہر دن آسانی کے ساتھ لاکھوں روپئے بٹور لئے جارہے ہیں۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خانگی ڈاکٹرس سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ جب بھی کوئی ڈاکٹر کے خلاف آواز اٹھاتا ہے تو پولیس طلب کرکے اس کو یہاں سے ہٹادیا جاتا ہے۔لیکن آج بھی اسی طرح کی کوشش کی گئی بالآخر احتجاجیوں کے دباؤ کو قبول کرکے پولیس کو کیس درج کرنا پڑا۔

آٹو اُلٹ جانے سے
8مسافرین زخمی
سرپورٹاؤن۔/15اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تا کاغذ نگر ڈبل روڈ ہونے کے بعد سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آرہا ہے۔کاغذ نگر سے پاسنجر آٹو کے ذریعہ مالینی گاؤں کے لوگ آرہے تھے کہ اچانک پاسنجر آٹو ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے کاغذ نگر اور سرپورٹاؤن کے درمیان ریلوے گیٹ کے حدود میں سرپورٹاؤن سے 20کیلو میٹر کی دوری پر اچانک پاسنجر آٹو الٹ جانے کی وجہ سے آٹو میں موجود 8افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو سرکاری دواخانہ سرپور ٹاؤن علاج کیلئے لایا گیا۔ بعد علاج 8کے منجملہ ایک مسافر پربھاکر حادثہ میں شدید زخمی ہونے پر حالت تشویشناک ہوگئی جسے خانگی دواخانہ منچریال منتقل کیاگیا۔ اس سلسلہ میں سرپور ٹاؤن پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT