Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / حاملہ خاتون گھروالوں کی شدید زدوکوب سے ہلاک

حاملہ خاتون گھروالوں کی شدید زدوکوب سے ہلاک

کولکاتا27اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں ایک حاملہ خاتون کواس کو سسرال والوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ہے ۔پولس نے آج جمعہ کو بتایا کہ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولس آفیسر نے کہا کہ کل رات بیر بھوم ضلع کے علم بازار میں ایک خاتون کو اس کے سسرال والوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق طبی جانچ کے دوران سسرال والوں نے معلوم کرلیا تھا کہ خاتون کے پیٹ میں بچی ہے ۔اس کے بعد سے ہی خاتون کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔خاتون کے اہل خانہ کی شکایت کی پر شوہر اور اس کو بہن کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولس نے بتایا کہ دوسرے افراد کی تلاشی شروع کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT