Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حاملہ خواتین کی منتقلی کے لیے گاڑیوں کا انتظام : وزیر صحت

حاملہ خواتین کی منتقلی کے لیے گاڑیوں کا انتظام : وزیر صحت

نیلوفر ہاسپٹل میں خواتین کی اموات کی تحقیقات جاری ، ایوان میں ڈاکٹر لکشما ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔17 مارچ (سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے بتایا کہ نیلوفر ہاسپٹل میں زچگی کے بعد 5 خواتین کی اموات کے معاملے کی جانچ جاری ہے۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد کی نگرانی میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر صحت نے بتایا کہ سرکاری دواخانوں میں زچگی کی حوصلہ افزائی کے لیے حاملہ خواتین کو ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ کونڈا سریکھا اور دوسروں کے سوال پر وزیر نے بتایا کہ قبائیلی علاقوں میں اس پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے اور 41 گاڑیاں حاملہ خواتین کو منتقل کرنے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں نہ صرف خواتین کو ہاسپٹل منتقل کریں گی بلکہ زچگی کے بعد انہیں دوبارہ گھر واپس پہنچائیں گے۔ مالیاتی سال 2017-18 میں اس سرویس کو ریاست بھر میں توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔ 200 گاڑیوں کے ساتھ اس پروگرام کو ریاست میں شروع کیا جائے گا اور 102 نمبر کے ساتھ کال سنٹر قائم ہوگا۔ انہوں نے سرکاری دواخانوں میں اموت میں اضافے سے متعلق میڈیا کے خبروں کو حقائق سے بعید اور بڑھا چڑھاکر پیش کرنے کی شکایت کی اور کہا کہ گاندھی ہاسپٹل میں روزانہ 25 تا 30 اور عثمانیہ ہاسپٹل میں روزانہ 20 تا 25 اموات واقع ہوتی ہیں۔ میڈیا میں یہ شائع کیا گیا کہ برقی کی عدم سربراہی کے نتیجہ میں گاندھی ہاسپٹل میں 25 اموات واقع ہوئی ہیں۔ جبکہ یہ معمول کی اموت ہیں۔ کیوں کہ روزانہ ہزاروں مریض رجوع ہوتے ہیں جن میں اکثر و بیشتر سنگین نوعیت کے کیسس ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں عام طور پر سیریئس کیسس کو رجوع کرنے کا رجحان ہے۔ وزیر صحت نے سرکاری دواخانوں میں گیناکالوجسٹ اور ماہر امراض اطفال کی کمی کا اعتراف کیا اور کہا کہ حکومت نے 2130 پر جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ بہت جلد پبلک سرویس کمیشن ذریعہ تقررات اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT