Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / حاملین مفاد کو ساتھ لئے بغیر امن ناممکن : کشمیری وزیر

حاملین مفاد کو ساتھ لئے بغیر امن ناممکن : کشمیری وزیر

جموں ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی لیڈر اور جموں و کشمیر کے وزیر تعلیم نعیم اختر نے آج کہا کہ جب تک تمام حاملین مفاد کو اعتماد میں نہ لیا جائے، اس ریاست میں امن اور ترقی ممکن نہیں ۔ ’’آپ دیکھئے کہ (بات چیت کا) کوئی عمل محض کوئی بٹن دبا دینے سے شروع یا اختتام پذیر نہیں ہوتا ہے۔ یہ مسلسل عمل ہے، مفتی (محمد سعید) صاحب نے یہ کہا تھا اور وہ یہی کہتے آئے ہیں کہ جب تک ہم تمام حاملین مفاد کو ساتھ نہیں لیتے ہیں تب تک نہ امن ممکن ہے اور نا ہی ترقی،‘‘ اختر نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ وزیراعظم کی جانب سے 7 نومبر کو جموں و کشمیر کو اپنے دورے کے دوران معلنہ 80,000 کروڑ روپئے کے پیاکیج پر اپوزیشن کے اٹھائے گئے سوالات پر اختر نے کہا کہ یہ رقم اس ریاست کی معیشت کو فروغ دینے میں مدد دے گی۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہر چیز پر اعتراض کرنا ہوتا ہے۔ متاثرین سیلاب کو راحت اور معاوضہ حاصل ہوا اور اب ہم ریلیف اور معاوضہ کی حصولیابی کے انتظار میں نہیں رہیں گے۔ ہم اس ریاست کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے۔ یہ 80,000 کروڑ روپئے جو ہمارے معمول کے بجٹ کے علاوہ ہیں، اس ریاست میں خرچ کئے جارہے ہیں جس سے ریاستی معیشت کو فروغ ملے گا۔

TOPPOPULARRECENT