Thursday , December 14 2017
Home / عرب دنیا / حاکم دبئی کے شہزـادہ نے آگ کے شعلوں کا مقابلہ کیا

حاکم دبئی کے شہزـادہ نے آگ کے شعلوں کا مقابلہ کیا

دبئی۔ 2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے صاحبزادے شیخ منصور بن محمود جمعرات کے روز دی ایڈریس ہوٹل میں لگنے والی آگ کو بجھانے والے فائر فائٹرز میں شامل تھے۔شیخ منصور کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ دبئی کی سول ڈیفنس کے دیگر اہلکاروں سمیت ہوٹل میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر میں شیخ منصور کو ’’ایڈریس ہوٹل‘‘ کے قریب کھڑا دیکھا جاسکتا ہے جہاں پر نئے سال کی تقریبات سے کچھ دیر قبل ہی اگ لگ گئی تھی۔حکام کے مطابق ایڈریس ہوٹل میں لگی آگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اس واقعے میں 16 افراد کو معمولی، ایک شخص کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں جبکہ ایک شخص کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ ان میں اکثر افراد بھگدڑ اور دھویں میں سانس لینے کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT