Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حبشی گوڑہ ( عثمانیہ یونیورسٹی ) ماڈل قبرستان کے ترقیاتی کاموں کو جلد تکمیل کرنے کا مطالبہ

حبشی گوڑہ ( عثمانیہ یونیورسٹی ) ماڈل قبرستان کے ترقیاتی کاموں کو جلد تکمیل کرنے کا مطالبہ

زونل کمشنر ایسٹ زون جناب سی این رگھو پرساد سے جناب محمد واجد حسین کی نمائندگی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : سابق فلور لیڈر جی ایچ ایم سی کانگریس پارٹی و سابق کارپوریٹر بھولکپور وارڈ جناب محمد واجد حسین کی کامیاب نمائندگی پر حبشی گوڑہ قبرستان ( عثمانیہ یونیورسٹی ) کو ماڈل قبرستان تیار کرنے کے لیے مبلغ 50,00,000 جنرل بجٹ سے 2015 میں منطوری دلوائی گئی ۔ کانگریس قائد جناب محمد واجد حسین نے زونل کمشنر جناب سی ین رگھوپرساد سے شکایت کی کہ متعلقہ گتہ داران کاموں کی تعمیراتی کام کو جلد از جلد تکمیل کرنے میں بڑھتی ہوئی لاپرواہی اور متعلقہ اسسٹنٹ انجینئر جناب دامودھر کے ان کاموں کی نگرانی نہ کرنے کی شکایت کی جس کی وجہ سے صحیح کام نہیں ہورہا ہے ۔ زونل کمشنر ایسٹ زون جناب سی این رگھوپرساد نے اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام شکایتوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر مقامی کارپوریٹر محترمہ بی سپنا ، قبرستان کمیٹی نائب صدر جناب محمد یوسف جنرل سکریٹری جناب سید خالد شاہ چشتی حسینی ، جناب بی سبھاش ریڈی انچارج اوپل حلقہ اسمبلی ٹی آر ایس اور دیگر نے شرکت کی جب کہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اوپل جناب وجئے کرشنا اور اسسٹنٹ انجینئر جناب دامودھر بھی موجود تھے ۔ محمد واجد حسین نے اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے تمام ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد تکمیل کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔

چدری یوتھ اسوسی ایشن کی جانب سے ابرار حسین آزاد کو تہنیت کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ نومبر : ( راست ) : حکومت تلنگانہ کی جانب سے قائم کردہ اقلیتی اقامتی اسکولس میں داخلے دلوانے کے لیے بھولکپور مشیر آباد میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں ( یوم اقلیتی بہبود ) مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر چدری یوتھ اسوسی ایشن نے تہنیتی تقریب منعقد کر کے مومنٹو ( تہنیت ) پیش کیا ۔ صدارت انچارج مشیر آباد یم مٹھا گوپال نے کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وحید احمد ایڈوکیٹ و اسٹیٹ سکریٹری ٹی آر ایس ، محمد منور چاند ٹی آر ایس ، محمد سعید مکی ، حاجی عزیز اللہ عثمانی نے شرکت کی ۔ چدری یوتھ اسوسی ایشن کے صدر اقبال حسین نے شال پوشی کی ۔ سکریٹری حافظ حبیب الدین گل پوشی کی ۔ مسرس سکریٹری مرکزی پنچ کمیٹی جناب محبوب عالم ، لاتور عبدالرحمن ، خدا بخشی ، یاوت محل کے علاوہ شکیل احمد ، نثار احمد ، شاہد حسین ، محمد وہاب ، عارف الدین ، محمد عمر و دیگر موجود تھے ۔۔

 

 

TOPPOPULARRECENT