Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / حبیب نگر میں دوہرا قتل کیس ، دو ملزم گرفتار

حبیب نگر میں دوہرا قتل کیس ، دو ملزم گرفتار

ناجائز تعلقات اور محبت کا تکون عبرت ناک انجام

ناجائز تعلقات اور محبت کا تکون عبرت ناک انجام
حیدرآباد /4 جولائی ( سیاست نیوز ) معشوقہ کے ساتھ آشنا کو جان سے مارنے کی دھمکی داشتہ اور اس کے عاشق کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ دوہرے قتل کی واردات حبیب نگر پولیس حدود میں پیش آئی تھی ۔ جہاں پولیس نے تقریباً دو ماہ بعد قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم پولیس نے قاتل ہی مقتول تصور کیا تھا جو آشنہ کے ساتھ ہمیشہ رہتا تھا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر ایم وی سرینواس راؤ نے بتایا کہ 27 اپریل کے دن سنیتا عرف ریشما عرف شبانہ اور اس کے عاشق سراج کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے مکان مالک کی شکایت پر اس کے مکان سے مسخ شدہ نعشوں کو دستیاب کیا تھا اور اس وقت سنیتا کے ہمراہ نعش کو پولیس نے بھی کمار کی نعش تصور کیا جو دراصل سراج کی نعش نکلی ۔ سنیتا کمار کو جو اس کا آشنا تھا 10 ہزار روپئے دینے کا مطالبہ کر رہی تھی ۔ دیگر صورت سنیتا نے کمار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ اپنی آشنا کی دھمکی اور عاشق کے ساتھ اس کی رنگ رلیوں کو دیکھ کر کمار غم و غصہ کا شکار ہوگیا اور اس نے اپنی داشتہ کی خواہش پر 24 اپریل کے دن شراب اور بریانی داشتہ اور اس کے عاشق کو فراہم کی ۔ دونوں شراب نوشی کرنے کے بعد سو گئے اور اس کا فائدہ اٹھاکر کمار نے اپنے ساتھی ادئے بلرام کے ساتھ دونوں کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ تاہم تقریباً 2 ماہ بعد وہ پولیس کے ہاتھ لگا ۔ جنہیں پولیس نے حبیب نگر نے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT