Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / حبیب نگر میں روڈی شیٹر کا بہیمانہ قتل

حبیب نگر میں روڈی شیٹر کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد ۔ /4 نومبر (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقے آغا پورہ میں آج ایک روڈی شیٹر کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ اس بات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی جبکہ قاتلوں نے پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ وکرم پال جو کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن کا روڈی شیٹر تھا 2013 ء میں نرسنگ راؤ نامی شخص کے اقدام قتل مقدمہ کا ملزم تھا ۔ وکرم پال آج نامپلی کریمنل کورٹ میں حاضری کے بعد اپنے مکان واقع ضیاء گوڑہ لوٹ رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے اس پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اس بات کا پتہ چلنے پر حبیب نگر پولیس انسپکٹر مسٹر این سنجے کمار موقع واردات پر پہونچ کر سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور وہاں سے اہم شواہد اکٹھا کئے ۔ حبیب نگر پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا جبکہ تین افراد نے خود کو پولیس کے سپرد کردیا ۔
پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT