Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / حبیب نگر پولیس حدود میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

حبیب نگر پولیس حدود میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب

12افراد گرفتار، انسپکٹر پولیس مدھوکر سوامی کا بیان
حیدرآباد۔/21اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے جوے خانوں پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 12افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حبیب نگر نے تین ٹھکانوں کو بے نقاب کردیا اور بڑے پیمانے پر کارروائی انجام دی۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر مدھوکر سوامی نے بتایا کہ آغا پورہ نالہ، سیتا رام باغ اور دارالسلام روڈ پر واقع ایک بستی میں دھاوا کیا۔ آغا پورہ نالہ کے قریب کارروائی میں پولیس نے 6 افراد 46سالہ مرزا امتیاز بیگ، 47سالہ زبیر الدین،45سالہ حبیب، 52 سالہ یوسف خاں، 54 سالہ جاوید اور 47 سالہ یوسف حسین کو گرفتار کرلیا اور 38 ہزار160 روپیوں کو ضبط کرلیا۔ سیتا رام باغ کے علاقہ میں پولیس نے 45سالہ بٹو، 42 سالہ ارشد ، 43 سالہ رام تیواری ، 50 سالہ بالراج اور 42 سالہ گویندکو گرفتار کرتے ہوئے 14600 روپئے ضبط کرلیا۔ پولیس نے تیسری کارروائی میں 45سالہ سلیم، 40سالہ نصیر،42سالہ وحید، 34سالہ شاہد، 40سالہ اشفاق اور 50سالہ شاہنواز کو گرفتار کرتے ہوئے 4300 روپئے ضبط کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT