Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حبیب نگر پولیس کا آج آغاپورہ میں ہیلت کیمپ

حبیب نگر پولیس کا آج آغاپورہ میں ہیلت کیمپ

تشخیص اور ادویات مفت، انسپکٹر مدھوکر سوامی کا بیان
حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) انسپکٹر پولیس حبیب نگر پولیس اسٹیشن مسٹر مدھوکر سوامی نے بتایا کہ کمیونٹی فرینڈلی پولیسنگ کے تحت بہتر عوامی خدمت کی غرض سے حبیب نگر پولیس کے زیراہتمام ہیلت کیمپ 10 ستمبر کو صبح 9 بجے سے جین ٹیمپل آغاپورہ میں آغاز ہوگا جس میں کارپوریٹ ہاسپٹل اور ماہر ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ بالخصوص شاداں ہاسپٹل کی ٹیم اس کیمپ میں رہے گی جبکہ کیر ہاسپٹل نامپلی و دیگر کارپوریٹ ہاسپٹلز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ خواتین، بچوں و ہر عمر کے افراد کیلئے کیمپ میں طبی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس کیمپ میں مفت تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور مفت معائنہ تمام اقسام کے ٹسٹ بھی کئے جائیں گے اور ضروری مفید مشورے بھی رہیں گے۔ ٹو ڈی ایکو، ای سی جی، بی پی، شوگر، نیروفزیو، آرتھو اور نیرو کنڈیشن ٹسٹ بھی کئے جائیں گے۔ اس موقع سے استفادہ کرنے کیلئے حبیب نگر انسپکٹر نے عوام سے درخواست کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT