Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / حب الوطنی ثابت کرنے سینما ہالس میں کھڑے ہونا ضروری نہیں

حب الوطنی ثابت کرنے سینما ہالس میں کھڑے ہونا ضروری نہیں

نئی دہلی۔23 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) عوام کو اُن کی حب الوطنی ثابت کرنے کیلئے سینما ہالس میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ، سپریم کورٹ نے آج یہ بات کہی اور مرکز پر زور دیا کہ تھیٹرس میں قومی ترانہ پڑھنے کے دوران کھڑے ہونے سے متعلق قواعد میں ضروری ترمیم کرے ۔ عدالت نے یہ احساس ظاہر کیا کہ اگر کوئی شخص قومی ترانہ پڑھے جانے کے دوران کھڑا نہ ہو تو یہ تصور کرنا بھی مناسب نہیں کہ اُس میں حب الوطنی کم ہے ۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی بنچ نے کہاکہ سماج کو اخلاقی پولیس کی ضرورت نہیں ہے ۔ آئندہ حکومت یہ چاہے گی کہ لوگ ٹی شرٹ اور شارٹس پہن کر سینما ہال نہ آئیں ۔ اور یہ کہا جائے گا کہ اس سے قومی ترانہ کی توہین ہورہی ہے ۔ بنچ نے کہاکہ حکومت کو ایسے معاملات میں سخت فیصلے نہیں کرنے چاہئے ، اس کے بجائے وہ قومی ترانہ سے متعلق قواعد میں تبدیلی لائے ۔ بنچ نے یہ اشارہ دیا کہ وہ یکم ڈسمبر 2016ء کو جاری کردہ احکام میں تبدیلی کرسکتی ہے جس کے ذریعہ سینما تھیٹر میں فلم کی نمائش سے قبل قومی ترانہ بجانے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT