Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / حب الوطنی پر بی جے پی سکریٹری کے شدت پسند نظریات

حب الوطنی پر بی جے پی سکریٹری کے شدت پسند نظریات

سی پی آئی لیڈر کے خلاف ریمارک سے مرکزی وزیر کا اظہار لاتعلقی

نئی دہلی ۔ 22 ۔ فروری ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج اپنے نیشنل سکریٹری ایچ راجہ کے اس متنازعہ ریمارک سے اظہار لاتعلقی کرلیا ہے کہ سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ کو چاہئے کہ وہ کمیونسٹوں سے کہہ دیں کہ جے این یو میں قوم دشمن احتجاج میں حصہ لینے کی پاداش میں ان کی دختر کو گولی ماردیں۔ ان کا یہ بیان کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے ۔ اگرچیکہ وہ ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی پر شدت پسند نقطہ نظر رکھتے ہوں لیکن کسی کو بھی اس طرح کا تبصرہ کرنے کا حق نہیں ہے ۔ پارلیمانی بجٹ سیشن کے پیش نظر منعقد ہ کل جماعتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بی جے پی کے نیشنل سکرے ٹری ایچ راجہ کے بیان سے ہرگز اتفاق نہیں کیا جاسکتا اور کسی بھی مسئلہ پر شخصی تنقید نہیں ہے کہ باوقار اور تعمیری تنقید ہونی چاہئے ۔ قبل ازیں مسٹر ایچ راجہ نے یہ ادعا کیا تھا کہ سی پی آئی کو چاہئے کہ کمیونسٹوں سے یہ کہہ دیں کہ اس ملک سے محبت کے اظہار کیلئے ان کی دختر کو گولی ماردیں کیونکہ اگر میری ( ا یچ راجہ) دختر بھی قوم دشمن احتجاج میں حصہ لیتی تو میں بھی ایسا کرتا تھا، وہ کوئمبتور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ متنازعہ تبصرہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT