Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / حجاب میں ملبوس ماں ۔ بیٹی پر حملہ

حجاب میں ملبوس ماں ۔ بیٹی پر حملہ

شکاگو ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں نفرت انگیز جرائم میں اب تک کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ گذشتہ دنوں حجاب میں ملبوس ایک ماں بیٹی پر ایک خاتون نے نہ صرف حملہ کیا بلکہ ان کے منہ پر تھوکنے کے بعد انہیں دولت اسلامیہ کا ایجنٹ قرار دیا۔ اس طرح اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کے ایک اور واقعہ نے سب کو چونکا دیا۔ ویسٹ روجرس پارک میں دونوں خواتین حجاب پہن کر آئی تھیں جہاں ان پر اچانک ایک امریکی خاتون نے حملہ کردیا اور ان کے خلاف نازیبا کلمات بھی ادا کئے۔ متاثرہ خواتین کی یہ بھی شکایت ہیکہ شکاگو پولیس اس واقعہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ سیل فون کے ذریعہ لئے گئے ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہیکہ شرپسند خاتون نے ان دونوں خواتین پر حملہ کردیا جس پر خوفزدہ ہوکر دونوں خواتین اپنی کار میں بیٹھ گئیں۔ حملہ آور خاتون نے ان کو گالیاں دیں اور دولت اسلامیہ سے ان کے تعلق ہونے کا الزام لگایا۔ سوزین ڈمرا نامی  خاتون نے بتایا کہ یہ اس پر اور اس کی ماں پر کیا جانے والا پانچواں حملہ ہے۔ ڈامرا کی والدہ سیہم زہدام نے کہا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے جس طرح مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کی ہے اس سے نفرت انگیز سوچ رکھنے والوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT