Thursday , December 13 2018

حجاب پر امتناع: برطانوی ہندوستانی نژاد پرنسپل کو ہٹلر کا خطاب

لندن۔28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد پرنسپل نے جو برطانیہ کے ایک نامور سرکاری امداد یافتہ اسکول ہے کو سماجی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ہٹلر کا خطاب دیا گیا ہے کیوں کہ وہ کمسن طالبات کے حجاب پر امتناع عائد کررہا ہے۔ نینالاگی سینٹ اسٹیفن اسکول نیو ہیام مشرقی لندن کی ہیڈ ٹیچر ہے جسے لڑکیوں کے جن کی عمر 8 سال سے بھی کم ہے، حجاب پر امتناع کا اپنا حکم واپس لینا پڑا جو اس نے ایک ماہ قبل جاری کیا تھا اور جو سخت تنقید کا نشانہ بن گیا تھا۔ سماجی ذرائع ابلاغ پر اس ہفتے اس کا ویڈیو فلم جاری کیا گیا تھا جس نے اسے سابق جرمن ڈکٹیٹر اڈالف ہٹلر کا خطاب دیا تھا اور گورنرس کے سابق صدرنشین نے اسے روسی ڈکٹیٹر اسٹالن سے موسوم کیا تھا۔ اسکول کے گورنرس نے سنڈے ٹائمس سے کہا کہ یہ بہت اچھا اسکول ہے اور نینا بہت اچھی ٹیچر ہے۔ ہم سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس نے طالبات کے حجاب پر امتناع کیوں عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT