حجاب کے تنازعہ کا شکار برطانوی اسکول کو نمایاں مقام

لندن ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی لندن کا ایک اسکول جو کمسن طالبات کے حجاب پر پابندی عائد کرنے کے تنازعہ کا مرکز بنا ہوا ہے، آج شائع شدہ ایک انسپکشن رپورٹ میں نمایاں مقام کا حامل اسکول قرار دیا گیا۔ تعلیم میں معیار کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں انسپکٹریٹ کی جانب سے اس اسکول کو قیادت اور انتظامیہ کے اعتبار سے نمایاں مقام کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ اس اسکول کی تمام برادریوں کے ساتھ مساوی پالیسی کے نتیجہ میں اسکول میں تمام برادریوں کیلئے ایک خوشگوار ماحول پیدا ہونے کا ادعا کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ 31 جنوری کو اس اسکول کا دورہ کرنے کیبعد انسپکٹروں نے اپنی رپورٹ انسپکٹریٹ کو پیش کردی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT