Thursday , January 17 2019

حجاب کے قانون کو نافذ کرنے ایران میں مظاہرہ

تہران۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عوامی مقامات پر خواتین کیلئے برقعہ پہنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کے حق میں 1000ہزار سے زائد افراد کی جانب سے ریلی نکالی گئی،احتجاج میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ شرکا ء نے ’’اس برائی کے پھیلاؤ کو روکو‘‘ اور حجاب نافذ کرو کے نعروں سے درج پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ان مظاہروں کا مقصدصدر حسن روحانی کی معاشرتی آزادی کی پالیسی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی مخالفت تھا۔علاوہ ازیں عورت کی آزادی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بحث و مباحثہ بھی جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT