Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / حجاج کرام کی خدمت سعودی عرب کیلئے باعث افتخار ، سفیر سعودی عرب

حجاج کرام کی خدمت سعودی عرب کیلئے باعث افتخار ، سفیر سعودی عرب

ہزاکسلینسی سعود ال سطی سے مولانا شبیر نقشبندی کی ملاقات

ہزاکسلینسی سعود ال سطی سے مولانا شبیر نقشبندی کی ملاقات
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : سفیر سعودی عرب متعینہ ہند ہزاکسلینسی سعود ال سطی سے مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے نئی دہلی میں ملاقات کر کے ہندوستانی عازمین حج کے لیے سفارت خانہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں پر بات چیت کی ۔ سعودی سفیر نے حجاج کرام کی خدمت حرم کعبہ میں حاضری اور دربار نبویﷺ میں فدایان حضور محمد عربی ﷺ کی زیارت سے مشرف ہونے والے بندگان الہیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ان مہمانوں کی میزبانی سعودی مملکت کے لیے باعث افتخار ہے ۔ مولانا پیر نقشبندی نے ہندوستانی عازمین حج کے مسائل سے سفیر سعودی عرب کو واقف کروایا جس پر الشیخ سعود ال سطی نے بتایا کہ خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے سعودی سفارت خانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عازمین حج کو ہر ممکنہ مدد کریں ۔ پیر نقشبندی نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ریاست کے حاجیوں کے لیے کئے گئے اقدامات سے بھی واقف کروایا اور جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر سے بھی ٹیلی فون گفتگو کی جو خود بھی اپنے اہل خاندان کے ہمراہ حج کا عزم کیے ہیں جنہیں سعودی سفیر ال سطی نے ویزا جاری کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT