Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / حجاج کرام کے دو قافلوں کی آمد، جناب محمود علی نے استقبال کیا

حجاج کرام کے دو قافلوں کی آمد، جناب محمود علی نے استقبال کیا

شمس آباد۔/12ستمبر، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد حج ٹرمنل پر حجاج کرام کے دو قافلوں کی آمد ہوئی۔ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی محمد مسیح اللہ خان، پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر حج کمیٹی نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور زم زم کے کیان حوالے کیا۔ جناب محمد محمود علی نے بتایا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایر پورٹ پر مفت پارکنگ کا انتظام کیا گیا اور ساتھ ہی وضو خانے، نماز گاہ کا بھی انتظام کیا گیا۔ حجاج کرام اور وزیٹرس کیلئے پینے کے پانی، چائے اور کافی کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ وزیٹرس کیلئے واٹر پروف شیڈ اور 1200 کرسیوں کا انتظام کیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہوتے ہیں ان کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ تلنگانہ حج کمیٹی کے انتظامات سے حجاج کرام اور سنٹرل حج کمیٹی بھی کافی متاثر ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کروائے ہیں اور ہم ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ دیگر ریاستوں کے حجاج کرام نے بھی تلنگانہ حج کمیٹی کی خدمات کی ستائش کی ہے۔ محمد مسیح اللہ خان کی قیادت میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ تلنگانہ ریاست میں تمام مسلمان محفوظ ہیں اور مسلمانوں کو حکومت کی جانب سے تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ آج تین قافلوں کی آمد ہوئی، ہر قافلہ میں 300 حجاج کرام موجود ہیں۔ حج ٹرمنل میں حجاج کرام اور ان کے دوست ، رشتہ داروں کو بھی تمام سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ حجاج کرام کے لئے جو دور اضلاع کے ہیں ان کے لئے حج ہاوز تک بس سرویس رکھی گئی ہے۔ تمام حجاج کرام حج کمیٹی کے انتظامات سے کافی خوش ہیں۔ 13 ستمبر کو بھی تین فلائیٹس پہنچیں گی اور 25 ستمبر کو آخری فلائیٹ ہوگی۔ جملہ 25 فلائیٹس کے ذریعہ تمام حجاج کرام اپنے وطن واپس ہوں گے۔ تلنگانہ کے 4453 ، آندھرا پردیش سے 1711 اور کرناٹک کے 1183 حجاج کرام وطن واپس ہوں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ایس اے شکور، محمد قمر الدین میناریٹی کمیشن چیرمین کے علاوہ حج کمیٹی اراکین وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT