Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / حجاج کرام کے 12 قافلے حیدرآباد واپس

حجاج کرام کے 12 قافلے حیدرآباد واپس

حیدرآباد ۔ 27۔ ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد امبارگیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کے 12 قافلے فریضہ حج کی تکمیل کے بعد حیدرآباد واپس ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام کا 12 واں قافلہ آج حیدرآباد پہنچا جس میں 445 حجاج کرام تھے۔ ان کا تعلق آندھراپردیش سے ہے۔ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حج ٹرمنل پر صدرنشین آندھراپردیش حج کمیٹی مومن حسین ، اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور اور اگزیکیٹیو آفیسر آندھراپردیش حج کمیٹی لیاقت علی نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں حج کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی ۔ 12 قافلوں کے ذریعہ ابھی تک 4969 حجاج کرام وطن واپس ہوچکے ہیں۔ حجاج کرام نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں انتظامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے بھی بہتر انتظامات کئے گئے تھے ۔ آندھراپردیش کے حجاج کرام کے لئے حج ہاؤز میں قیام کے عارضی انتظامات کئے گئے تاکہ وہ یہاں آرام کے بعد اپنے مقام واپس ہوسکیں۔ حجاج کرام کے دو قافلے کل 28 ستمبر کو مدینہ منورہ سے حیدرآباد پہنچیں گے۔ پہلا قافلہ صبح 5.20 بجے اور دوسرا رات 9.40 بجے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے گا۔ 29 ستمبر کو آخری قافلہ وطن واپس ہوگا جس میں تلنگانہ ، آندھرا اور کرناٹک کے حجاج کرام شامل ہوں گے ۔ حجاج کرام کے استقبال کیلئے کثیر تعداد میں دوست احباب اور رشتہ دار موجود تھے ۔ مختلف محکمہ جات کی جانب سے ضروری کارروائیاں جلد مکمل کرتے ہوئے حجاج کو روانہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT