Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / حجامہ طریقہ علاج کئی امراض کے لیے مفید ثابت

حجامہ طریقہ علاج کئی امراض کے لیے مفید ثابت

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حجامہ کا طریقہ و علاج قدیم ہے آج بھی یہ طریقہ مغربی ممالک یوروپ ، امریکہ ، خلیجی ممالک میں رائج ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت جہاں یونانی طب و فن کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں وہیں صحت عامہ کے لیے حجامہ کیمپ وقفہ وقفہ سے رکھے جارہے ہیں جس سے سینکڑوں افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حجامہ کا طریقہ و علاج قدیم ہے آج بھی یہ طریقہ مغربی ممالک یوروپ ، امریکہ ، خلیجی ممالک میں رائج ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت جہاں یونانی طب و فن کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں وہیں صحت عامہ کے لیے حجامہ کیمپ وقفہ وقفہ سے رکھے جارہے ہیں جس سے سینکڑوں افراد استفادہ کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست نے یہاں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس میں حجامہ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کیا اور کہا کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہونے سے عوام کا حوصلہ افزاء ردعمل مل رہا ہے ۔

ممتاز بین الاقوامی صحیفہ نگار سید قمر حسن سابق چیف بیورو گلف نیوز نے کہا کہ حجامہ طریقہ علاج عرب ممالک میں بھی کافی مقبول ہوچکا ہے ۔ دوبئی ، ابوظہبی ، سعودی عربیہ اور امریکہ میں لوگ اس سے استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ چاند کی 17 ، 19 اور 21 تاریخوں کو حجامہ کروانے کی اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں ڈاکٹرز اس طریقہ علاج کو پسند نہیں کرتے تاہم اس کے مراکز سے عوام رجوع ہو کر حجامہ کرواتے ہیں ۔ دبئی میں اس کے نامور مرکز الہدی کے کئی شاخیں قائم ہیں جو اس علاج و معالجہ کے لیے کام کررہی ہیں ۔ مشرق وسطی اور مغرب کے بعد چین میں بھی یہ طریقہ شروع ہوچکا ہے ۔ حجامہ حضور اکرم ﷺ کا طریقہ علاج ہے اور سنت کی روشنی میں 72 سے زائد امراض کے لیے مفید ہے ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر و حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر و سابق مشیر یونانی حکومت اے پی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کیمپ کے اغراض و مقاصد پیش کئے ۔

نگران حجامہ کیمپ و ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے کہا کہ حجامہ حضور ﷺ کی سنت ہے اور اس کے بے شمار فائدے ہیں ۔ دور جدید میں حجامہ تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔ لوگ راغب ہوتے ہوئے اپنا رہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ادارہ سیاست ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس کیمپ سے 400 سے زائد افراد نے استفادہ کیا ۔ جن ڈاکٹرس نے اس کیمپ میں حصہ لیا ان میں ڈاکٹر ایم اے ماجد ، ڈاکٹر ا یم اے لطیف صدیقی ، ڈاکٹر محمد نذیر ، ڈاکٹر مزمل احمد ، ڈاکٹر منیر احمد ، ڈاکٹر ایم اے قدوس ، ڈاکٹر محمد طبیب حسین ، ڈاکٹر محمد ابراہیم قادری ، ڈاکٹر عبدالصمد ، ڈاکٹر عبدالمقتدر ، ڈاکٹر عبدالکریم ، ڈاکٹر محمد ندیم ، ڈاکٹر میر وجاہت علی ، ڈاکٹر محمد نواز الدین ، ڈاکٹر محمد کلیم الدین غوری ، ڈاکٹر محمد فاروق شامل ہیں ۔ کیمپ کے لیے نصیر الدین ، محی الدین اسد ، محمد فہیم نے معاونیت کی ۔ ڈاکٹر سید غوث الدین نے آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT