Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / حجامہ طریقہ علاج کو امریکہ میں بھی عام کرنے کی ضرورت

حجامہ طریقہ علاج کو امریکہ میں بھی عام کرنے کی ضرورت

ادارہ سیاست کی خدمات کو خراج، حجامہ کیمپ سے ڈاکٹر معین انصاری کا خطاب

ادارہ سیاست کی خدمات کو خراج، حجامہ کیمپ سے ڈاکٹر معین انصاری کا خطاب
حیدرآباد 11 جنوری (پریس نوٹ) ڈاکٹر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی امریکہ نے کہاکہ حجامہ قدیم طریقہ علاج ہے اور حضور ﷺ کے دور میں رائج تھا اور خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے حجامہ کروایا۔ ڈاکٹر معین انصاری ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ کا عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ ابتداء میں ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ماہر حجامہ نے ڈاکٹر معین انصاری کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ ادارہ سیاست کی جانب سے گزشتہ ایک سال سے حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات اور خواتین کا کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس سے لوگ استفادہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹر معین انصاری نے کہاکہ امریکہ میں اس طریقہ علاج کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ کے ڈاکٹرس اس طریقہ علاج کو جب تک سائنٹفک طریقہ سے اس کے ڈاٹا کے ساتھ رپورٹس نہ پیش کریں اس طریقہ کو اپناتے نہیں ہیں ۔ اُنھوں نے حجامہ طریقہ علاج کو عام کرنے کے لئے ادارہ سیاست کی خدمات اور خاص طور پر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کی خدمات کو زبردست خراج تحسین ادا کیا۔ اور اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کے کیمپ شہر حیدرآباد اور اطراف و اکناف میں منعقد کئے جاتے رہیں تاکہ عوام اس سے استفادہ کرسکیں۔ ڈاکٹر سید زین العابدین نے اس موقع پر حجامہ کیمپ کے ادارہ سیاست کی جانب سے منعقد کئے جانے پر ذمہ داران سیاست کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ حجامہ طریقہ علاج نہ صرف اب ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی رائج ہے اور لوگ اس طریقہ علاج سے استفادہ کررہے ہیں۔ اُنھوں نے آرگنائزر کو مشورہ دیا کہ وہ حجامہ پر ریسرچ کا کام کرتے ہوئے اس کو دور حاضر میں عام کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش نے کہاکہ حجامہ کیمپ سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع کے مریض اور مہاراشٹرا، کرناٹک کے مریض بھی استفادہ کررہے ہیں۔ حجامہ کیمپ میں 400 سے زائد مرد حضرات نے استفادہ کیا۔ جناب ایم این بیگ، جناب خالد محی الدین اور جناب فہیم انصاری نے کیمپ کو کامیاب کرنے میں اپنا تعاون دیا۔ حجامہ کیمپ میں ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیرنگرانی ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر محمد منور، ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈاکٹر محمد مبین، ڈاکٹر زبیر احمد، ڈاکٹر ایس اے عثمانی، ڈاکٹر محمد آصف قریشی، ڈاکٹر فاضل احمد، ڈاکٹر محمد عبدالصمد، ڈاکٹر محمد کلیم غوری، ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر حبیب نے اس کیمپ میں حصہ لیا۔ اس کیمپ کے انتظامات ایم این بیگ، محمد فہیم انصاری، سید خالد محی الدین اسد نے انجام دیئے۔

TOPPOPULARRECENT