Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / حجامہ کے ذریعہ طریقہ علاج کو دنیا بھر میں رائج کرنے کی ضرورت

حجامہ کے ذریعہ طریقہ علاج کو دنیا بھر میں رائج کرنے کی ضرورت

دفتر’سیاست‘ کے جگر ہال میں ماہر حجامہ ڈاکٹر بدر فاطمہ امریکہ کا خصوصی لیکچر

دفتر’سیاست‘ کے جگر ہال میں ماہر حجامہ ڈاکٹر بدر فاطمہ امریکہ کا خصوصی لیکچر
حیدرآباد۔20جولائی ( سیاست نیوز) ماہرحجامہ و ماہر اطفال ڈاکٹر بدر فاطمہ خان مشیگن امریکہ نے کہا کہ حجامہ کے ذریعہ طریقہ علاج کو دنیا بھر میں رائج کرنا چاہیئے تاکہ کم خرچ میں مریض کا کامیاب علاج کیا جاسکے ۔ ڈاکٹر بدر فاطمہ خان ادارہ ’’سیاست‘‘ کی جانب سے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ’’ حجامہ کے طبی فوائد اور احتیاطی تدابیر‘‘ پر مہمان لکچر دے رہی تھیں ۔ ڈاکٹر واسعیہ نوید پرنسپل گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج ‘ ڈاکٹر صدر الدین شاہد آر ایم او نظامیہ جنرل ہاسپٹل نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ ابتداء میں ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نے مہمان مقرر اور مہمانوں ‘ ڈاکٹرز اطبا کا ادارہ سیاست کی جانب سے خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر بدر فاطمہ خان کی سرپرستی اور رہنمائی میں حجامہ پر جامع ریسرچ کا کام ہوسکے گا۔حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت آندھراپردیش نے کہا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے گذشتہ 6ماہ سے مرد حضرات اور خواتین کیلئے علحدہ علحدہ سے حجامہ کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں جس سے حیدرآباد میں اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر بدر فاطمہ خان نے پورپوائنٹ میں حضورؐ کے دور سے اب تک ہوئے دنیا میں ریسرچ کے کاموں اور مختلف امراض کا ذکر کیا اور بتایا کہ آدھے سر کے درد ‘شوگر ‘ تھائی رائیڈ ‘ کمر کا درد‘ گردن کا درد ‘ زنانی امراض کے علاوہ جلدی امراض‘ اچھا کام ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضورؐ نے رمضان المبارک میں حجامہ کروایا تھا ۔ انہوں نے حجامہ کا علاج ارشادات نبویؐ کی روشنی میں مختلف حدیث کی روایات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے حجامہ سے جادو کا علاج بھی بتایا اور کچھ قرآنی آیات کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 15سالہ حجامہ کے پریکٹس پر ہائی بلڈ پریشر کا کامیاب علاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قمری مہینے کے 17 ‘ 19 اور 21تاریخوں میں حجامہ لگانا چاہیئے ۔ کاہلی ‘ سستی‘ زیادہ نیند آنے کی بیماری میں کامیاب علاج قرار دیا ‘ الرجی میں بھی مفید قرار دیا ۔ اس کے علاوہ شوگر کے مریضوں کو حجامہ کروانے کا مشورہ دیا مگر ڈاکٹر کے مشورہ سے انہوں نے ورم گردہ ‘ خارش ‘ مہاسوں ‘ جسم کے درد کے علاوہ صحتمند لوگ بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر بدر فاطمہ خان نے ڈاکٹرز اور ریسرچ اسکالرس کے مختلف سوالات کا جواب دے کر انہیں مطمئن کیا ۔

TOPPOPULARRECENT