Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حجامہ کے ذریعہ متعدد بیماریوں کا علاج اور شفاء

حجامہ کے ذریعہ متعدد بیماریوں کا علاج اور شفاء

دفتر سیاست میں ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی 200 خواتین کا حجامہ
حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام خواتین کا حجامہ کیمپ یہاں محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں رکھا گیا جس میں حیدرآباد، رنگاریڈی کے علاوہ بیدر اور تلنگانہ کے اضلاع نظام آباد، کریم نگر، محبوب نگر سے زائداز 200 خواتین نے شرکت کی جن کا ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرس کی ٹیم نے حجامہ کیا۔ حکیم سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت اے پی کوآرڈی نیٹر نے اس کے انتظامی اُمور کی نگرانی کی اور بتایا کہ حجامہ کرانا سنت رسول ﷺ ہے اور حجامہ کے ذریعہ جن بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے اس میں موٹاپا، تھائیرائیڈ، عراق النساء، کمر کا درد، گردن کا درد، بانجھ پن، ذیابیطس، بانجھ پن، پی سی او ڈی، امراض جلد، بی پی (افشار الدم) الرجی اور دیگر امراض شامل ہیں۔ صحت مند افراد بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں۔ آج کے خواتین کے حجامہ کیمپ میں ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی جن لیڈی ڈاکٹرس نے اپنی خدمات دیں ان میں ڈاکٹر ہاجرہ بیگم، ڈاکٹر سعدیہ کوثر، ڈاکٹر ممتاز بیگم، ڈاکٹر ثمینہ سلطانہ، ڈاکٹر اسریٰ فاطمہ کے علاوہ ڈاکٹر رفعت، تبسم، فردوس اور نصرت نے معاونت کی۔ ادارہ سیاست کی جانب سے فہیم انصاری اور سید خالد محی الدین اسد نے انتظامی اُمور کی انجام دہی کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ نے شرکاء کے تاثرات بتاتے ہوئے کہاکہ شہر اور اضلاع کے خواتین ادارہ سیاست اور جناب زاہد علی خاں کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے ان کے عملی اقدامات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT