Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / حج انتظامات میں سعودی عرب کا کلیدی رول : شاہ سلمان

حج انتظامات میں سعودی عرب کا کلیدی رول : شاہ سلمان

ریاض ۔ 12 اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام )سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے حج 2015 ء کے دوران پیش آئے سانحہ کے باعث بعض گوشوں کی ان تجاویز کو یکسر مسترد کردیا کہ سعودی عرب انتظامات میں اپنا رول ترک کردے ۔انھوں نے کہاکہ اس طرح کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا مقصد واقعہ کا سیاسی استحصال ہے ۔ اﷲ کے مہمانوں کی ضیافت سعودی عرب کی ذمہ داری اور فرض ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی نے شاہ سلمان کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے اﷲ کے مہمانوں کو آرام ، سہولت اور اُن کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے ۔ واضح رہے کہ منیٰ سانحہ کے بعد سعودی عرب کو بیرونی ممالک بالخصوص کٹر حریف ایران کی تنقیدوں کا سامنا ہے ۔ اس دوران منیٰ بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 1608 ہوگئی ۔ بیرونی عہدیداروں نے ان اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ یہ حج کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا سانحہ رہا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT