Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / حج انتظامات کی آزاد ادارہ کی طرف سے نگرانی مرکز سے عدالت کی جواب طلبی

حج انتظامات کی آزاد ادارہ کی طرف سے نگرانی مرکز سے عدالت کی جواب طلبی

نئی دہلی ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے آج مرکز سے کہا ہے کہ مفاد عامہ کی ایک درخواست میں اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لیا جائے جس میں ایک آزاد ادارہ کی طرف سے عازمین حج کیلئے کئے جانے والے انتظامات کی نگرانی کی جائیگی ۔ عدالت نے کہا کہ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس پر اس کے قابل غور نظریہ کے اظہار کی ضرورت ہے۔ کارگذار چیف جسٹس گیتا متل اور جٹس سی ہری شنکر نے کہاکہ حکام کو اس مسئلہ کا جائزہ لینے اور بعجلت ممکنہ اپنا نظریہ ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔ بنچ نے کہا کہ ’’مدعی علیہان ( مرکز اور متعلقہ وزراء ) کو اس کا جائزہ لیتے ہوئے جلد سے جلد ایک نقطۂ نظر اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں درخواست گذار کو اس فیصلہ سے واقف کروایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT