Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حج درخواستوں کی خانہ پری کے لیے کاونٹرس میں اضافہ

حج درخواستوں کی خانہ پری کے لیے کاونٹرس میں اضافہ

اب تک 2060 درخواستیں داخل ، پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حج 2016 ء کے لئے تلنگانہ حج کمیٹی کو ابھی تک 2060 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ درخواستوں کے ادخال کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور دن بہ دن درخواستوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کاؤنٹرس کی تعداد بڑھاکر 25 کردی گئی ہے جس میں 15 کاؤنٹرس درخواستوں کی خانہ پری کیلئے موجود ہے جہاں حج کمیٹی کے ملازمین اور رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے والینٹرس موجود ہیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے حج کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ درخواستوں کے آن لائین ادخال کیلئے بھی انتظامات کریں۔ انہوں نے والینٹرس کی جانب سے انہوں نے والینٹرس کی جانب سے بلا معاوضہ خدمات انجام دینے کی ستائش کی اور کہا کہ اس سلسلہ میں بورڈ آویزاں کیا جائے تاکہ درمیانی افراد عازمین حج کا استحصال نہ کرسکیں۔ سکریٹری اقلیتی بہبود نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ درخواست فارم کیلئے حج ہاؤز پہنچنے کے بجائے آن لائین ڈاؤن لوڈ کرلیں یا پھر کسی اور عازم کے فارم کی زیراکس حاصل کرلیں۔ زیراکس پر خانہ پری کے ذریعہ داخل کی جانے والی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت گزشتہ سال سے بہتر انتظامات کی کوشش کرے گی اور تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش کے عازمین حج بھی حیدرآباد سے روانہ ہوں گے۔ عازمین حج کو درخواست فارم میں صرف بلڈ گروپ تحریر کرنا ہوگا ۔ اور قرعہ اندازی میں انتخاب کے بعد میڈیکل کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT