Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 22مارچ تک توسیع

حج درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 22مارچ تک توسیع

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) سنٹرل حج کمیٹی نے حج 2014ء کے عازمین حج کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کی ہے۔ اس طرح عازمین حج اب 22 مارچ تک حج درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں آج شام مکتوب وصول ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازی

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) سنٹرل حج کمیٹی نے حج 2014ء کے عازمین حج کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کی ہے۔ اس طرح عازمین حج اب 22 مارچ تک حج درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے اس سلسلہ میں آج شام مکتوب وصول ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں 15مارچ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اب اس توسیع کے بعد جاریہ سال حج کے خواہاں افراد کو 22مارچ تک درخواستیں داخل کرنے کی سہولت رہے گی۔ کئی افراد نے پاسپورٹ نہ ہونے کے سبب درخواستیں داخل نہیں کی تھیں اب وہ اندرون ایک ہفتہ پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ تاریخ میں توسیع کے فیصلہ کے بعد ریاستی حج کمیٹی نے اپنے موجودہ کاؤنٹرس کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT