Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / حج درخواست فارمس کی کل سے اجرائی

حج درخواست فارمس کی کل سے اجرائی

حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) حج سیزن 2015کیلئے درخواست فارم کی اجرائی کا 19جنوری سے آغاز ہوگا اور 20فبروری تک درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی پیر کے دن 11:30بجے دن حج ہاوز میں پہلا فارم جاری کریں گے۔ اس موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے اقلیتی بہبود کے سکریٹریز اور دیگر عہدیدار موجود رہیں گے۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج پریس کانفرنس میں حج سیزن 2015 کا شیڈول جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ حج کمیٹی جاریہ سال تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش کے عازمین کیلئے بھی خدمات انجام دے گی جس کیلئے حکومت آندھرا پردیش سے یادداشت مفاہمت کی جارہی ہے۔ آندھرا پردیش میں علحدہ حج کمیٹی کی عدم تشکیل اور وہاں انٹر نیشنل ایر پورٹ کی عدم موجودگی کے سبب تلنگانہ حج کمیٹی کو یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی جاریہ سال شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ کے بجائے بیگم پیٹ ایر پورٹ سے عازمین کے فلائیٹس کی روانگی اور واپسی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ بیگم پیٹ ایرپورٹ چارٹرڈ فلائیٹس کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں بہت جلد مرکزی وزارت خارجہ، سنٹرل حج کمیٹی اور ریاستی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔ اسپیشل آفیسر نے بتایا کہ جاریہ سال حج درخواست فارم آن لائن داخل کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کے بعد درخواست گذار کو فارم کی نقل کے ساتھ فوٹو اور پاسپورٹ کی کاپی حج کمیٹی میں داخل کرنی ہوگی جس کے بعد انہیں کور نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ تمام اضلاع کی حج سوسائٹیز کیلئے درخواست فارمس جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ پیر کے دن سے ہر ضلع میں فارمس کی اجرائی کا آغاز ہوجائے۔(سلسلہ صفحہ 5 پر)

Top Stories

TOPPOPULARRECENT