Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / حج درخواست فارم کے ادخال کی تاریخ میں2مارچ تک توسیع

حج درخواست فارم کے ادخال کی تاریخ میں2مارچ تک توسیع

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) سنٹر ل حج کمیٹی نے حج 2015 کیلئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عازمین حج کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 2 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے سنٹرل حج کمیٹی کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر سے نمائندگی کی تھی۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 20فبروری مقرر کی گئی

حیدرآباد۔/19فبروری، ( سیاست نیوز) سنٹر ل حج کمیٹی نے حج 2015 کیلئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عازمین حج کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 2 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے سنٹرل حج کمیٹی کے چیف ایکزیکیٹو آفیسر سے نمائندگی کی تھی۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 20فبروری مقرر کی گئی تھی تاہم بیشتر عازمین حج نے تاریخ میں توسیع کی درخواست کی کیونکہ کئی عازمین کے پاسپورٹس اجرائی کے مرحلہ میں ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور کی جانب سے سنٹرل حج کمیٹی کو توجہ دہانی کے بعد آخری تاریخ میں 2مارچ تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سہولت سے مزید عازمین حج درخواستیں داخل کرپائیں گے۔ اسپیشل آفیسر پروفیسر ایس اے شکور نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ ریاست کیلئے آج تک 11800 سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ آندھرا پردیش سے 1802 درخواستیں حج کمیٹی کو وصول ہوئیں۔ یہ وہ درخواستیں ہیں جو حج کمیٹی کے دفتر حج ہاوز میں داخل کی گئیں۔ اضلاع کی حج سوسائٹیز کی جانب سے درخواستوں کے ادخال کے بعد اس تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 19جنوری سے درخواستوں کی اجرائی اور وصولی کا آغاز ہوا۔ عازمین حج اب 2مارچ تک درخواستیں حاصل اور داخل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سابق میں مقررہ آخری تاریخ کے مطابق آج درخواستوں کے ادخال کیلئے بڑی تعداد میں عازمین حج ہاوز پہنچے۔ اس کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے حج کمیٹی نے مزید 6 کاؤنٹرس کا اضافہ کیا جہاں درخواستوں کی جانچ کیلئے حج کمیٹی کے عہدیدار تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ درخواستوں کی اجرائی اور وصولی کیلئے جملہ 5کاؤنٹرس قائم کئے گئے تھے جبکہ درخواستوں کی جانچ کیلئے دو خصوصی کاؤنٹرس قائم کئے گئے تاہم عازمین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے جانچ کے مزید 6کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حج ہاوز کے احاطہ میں درخواست فارم پُر کرنے کے 15کاؤنٹرس کام کررہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ تاریخ میں توسیع کے سبب 2مارچ تک جاری ہونے والے پاسپورٹس بھی قابل قبول ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پاسپورٹس درخواستوں کے ساتھ قبول کئے جائیں گے جن کی مدت 20مارچ 2016تک باقی رہے۔ امیدوار حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر فارم فل اَپ کرتے ہوئے اس کی کاپی کے ساتھ حج کمیٹی سے رجوع ہونے کی صورت میں انہیں کور نمبر الاٹ کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عازمین حج کیلئے قرعہ اندازی آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتہ میں ہوگی۔ سنٹرل حج کمیٹی کے ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ 18مارچ کو تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عازمین کے انتخاب کیلئے قرعہ اندازی ہوگی۔ حج کمیٹی نے درخواست فارم کے فیس اور پہلی قسط کی ادائیگی کیلئے حج ہاوز میں یونین بینک آف انڈیا کا خصوصی کاؤنٹر قائم یا ہے۔سنٹرل حج کمیٹی حج 2015کے اخراجات اور ہر ریاست کیلئے حج کوٹہ کا بہت جلد تعین کردے گی۔ جاریہ سال مدینہ منورہ میں کھانے کے انتظام کیلئے فی عازم600ریال وصول کئے جائیں گے جس کے باعث فی عازم 2100ریال کے بجائے 1500 ریال دیئے جائیں گے۔ مکہ مکرمہ میں موجود حیدرآبادی رباط کے تنازعہ کی عدم یکسوئی کے سبب جاریہ سال بھی عازمین حج کے رباط میں قیام کے انتظامات موہوم دکھائی دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT