Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / حج سبسیڈی کی برخاستگی کے خلاف احتجاج

حج سبسیڈی کی برخاستگی کے خلاف احتجاج

کرنول۔/17جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آواز کمیٹی کرنول کی جانب سے بی جے پی حکومت کی جانب سے حج سبسیڈی کو برخاست کئے جانے پر پرزور احتجاج منظم کیا گیا۔اور قدیم شہر میں ریالی نکال کر ناراضگی کا اظہار کیا۔آواز کمیٹی کے معتمد محمد اقبال نے بتایا کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کے ساتھ جان بوجھ کر تعصب کررہی ہے ۔ لیکن آنے والی عام انتخابات میں مرکزی حکومت کو مناسب جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر آواز کمیٹی کے صدر محمد اسمعیل کے علاوہ دیگر اراکین شریک رہے ۔

 

ہاسپٹل ڈیولپمنٹ سوسائٹی ظہیرآباد کا آج اجلاس
ظہیرآباد۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہاسپٹل ڈیولپمنٹ سوسائٹی ظہیرآباد کا اجلاس 18جنوری کو 12 بجے دن ایریا ہاسپٹل ظہیرآباد میں منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت رکن اسمبلی ظہیرآباد و صدر نشین ہاسپٹل ڈیولپمنٹ سوسائٹی ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کریں گی۔ اس موقع پر ہاسپٹل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے تمام ارکان سے بہ پابندی وقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT